Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بازار حصص میں تیزی کا رجحان

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور 395پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر 40ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ کاروبار کے دورا ن انڈیکس نے10112پوائنٹس کی سطح کو بھی چھو لیا تھا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں70ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کامجموعی حجم80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اداروں نے بڑھ چڑھ کر مارکیٹ میں دلچسپی لی ہے۔ توانائی ،بینکنگ ،آئل اینڈ گیس ،سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39700،39800،39900،40000اور40100پوائنٹس کی 5بالائی حدیں عبور کر گیا تاہم عید الاضحی کی تعطیلات کے پیش نظر چھوٹے سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دبائو بھی دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس40100پوائنٹس کی سطح کو برقرار منہ رکھ سکا تاہم مارکیٹ 40ہزار پوائنٹس کی بلند حد کو عبور کرکے ہی بند ہوئی ۔ بدھ کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں395.89پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس39688.98پوائنٹس سے بڑھ کر40084.87پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس227.38پوائنٹس کے اضافے سے22784.63پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس26709.16پوائنٹس سے بڑھ کر26949.11پوائنٹس پربندہوا۔بدھ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں70ارب24کروڑ76لاکھ26ہزار595روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم79کھرب83ارب64کروڑ77لاکھ68روپے سے بڑھ کر80کھرب53ارب89کروڑ53لاکھ26ہزار663روپے ہوگیا۔بدھ کومارکیٹ میں49کروڑ84لاکھ65ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز33کروڑ2لاکھ15ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روز مجموعی طورپر446کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے306کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،118میںکمی اور22کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے پیس پاک لمیٹڈ5کروڑ49لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ5کروڑ39لاکھ،جاپان پاور2کروڑ16لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ4لاکھ اور بائیکوپیٹرولیم1کروڑ78لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں95روپے اورسروسزانڈسٹریز لمیٹڈ کے بھائومیں49.19روپے کااضافہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھائومیں79.38روپے اوریونی لیورفوڈز کے بھائومیں50روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

شیئر: