کراچی (این این آئی) پاکستان ریلوے نے عید الاضحی 2016ء کے موقع پر کراچی سے 2 عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی او ریلویز کراچی ناصر نذیر نے بتایا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 10 ستمبر کو کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جو دن 11 بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر براستہ روہڑی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، ملک وال، لالہ موسیٰ اور راولپنڈی سے ہوتے ہوئے رات 10:30 منٹ پر پشاور پہنچے گی جس میں 15 اکانومی ڈبے ہوں گے جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 11 ستمبر کو دن 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی جو براستہ ملتان اور فیصل آباد سے ہوتے ہوئے 12 ستمبر کو صبح 11 بجے لاہور پہنچے گی جس میں ایک اے سی سی سلیپر، ایک اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کی کوچز لگائی جائیں گی۔ متذکرہ دونوں ٹرینوں کی بکنگ منگل سے شروع ہوگئی۔