کویت میں پاکستان ایسوسی ایشن کا قیام
کویت(محمد عرفان شفیق)گزشتہ دنوںخیطان میں کویت کے سینیئر شعراء اور ادباء کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طورپر تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا جسکے صدر عیسیٰ بلوچ، جنرل سیکریٹری ظہیر مشتاق رانا، سیکریٹری اطلاعات و نشریات کاشف مشتاق، سیکریٹری مالیات یاسر رضا بٹ اور پروگرام آرگنائزر یاسر قاضی ہیں۔
اجلاس کی صدارت عیسیٰ بلوچ نے کی جسکے بعد ظہیر مشتاق نے تمام اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے اجلاس اور تنظیم کی غرض وغایت کے بارے میں بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ کویت کی ادبی فضا پر چھائے ہوئے جمود کو توڑا جائے، شعر و نثر کے تنقیدی شعور کو ابھارا جائے۔ مشاعرے کے ساتھ ساتھ مکالمے کو فروغ دیا جائے تاکہ نئے لکھنے والوں میں سوال کرنے اور سوالوں کے جواب تلاش کرنے کے شعور کو تقویت ملے۔ آخر میں حاضرین کی تواضع پُرتکلف عشائیے سے کی گئی۔