Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں سیلاب ، لوگوں کا انخلاء

احمد آباد۔۔۔۔گجرات میں موسلادھار بارشوں کے بعد 2اضلاع میں سیلاب کے باعث تقریباً25ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔بڑی بڑی گاڑیاں اور ٹرک سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ٹویٹ کیا ہے کہ حکومت سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ بناس کنٹھ ضلع میں فوج بھی طلب کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ فضائیہ کے 2طیاروں کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ متاثرین میں کھانے کے پیکیٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں 20ہائی ویز ڈوب چکی ہیں۔ٹرین کی پٹریوں پر بھی پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے دہلی اور احمد آباد کے درمیان ٹرین سروس روک دی گئی۔ادھر راجستھان کے جنوبی علاقے میں بھی سیلاب جیسی صورتحال ہے۔

شیئر: