Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینک صاف کرتے ہوئے کارکن جاں بحق اور 4بیہوش

مکہ مکرمہ۔۔۔خلیص میں ٹینک صاف کرتے ہوئے کیمیائی مادہ دماغ پر چڑھ جانے سے ایک کارکن کی موت واقع ہوگئی اور 4بیہوش ہوگئے۔ انہیں خلیص اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پانچوں کارکن پلاسٹک تیار کرنیوالی فیکٹری کے ملازم تھے اور وہ پلاسٹک کے ٹینک کو آکسائیڈ سوڈیم مادے کے ذریعے صاف کررہے تھے۔ کیمیائی مادہ دماغ میں چڑھ جانے سے ایک کارکن کی موت ہوگئی۔ ان میں سے ایک کاتعلق عرب ملک اور 3کا ایشیائی ملک سے ہے۔

شیئر: