کیلیفورنیا۔۔۔۔لاس اینجلس کے ایک شخص کو آلو کے چپس کے ڈبے میں کوبرا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 34سالہ راڈ ریگو فرانکو کا یہ چپس کا ڈبہ سرحد پر پکڑا گیا تھا جس میں اس نے 3انتہائی زہریلے سانپ چھپائے ہوئے تھے۔ یہ ڈبہ ہانگ کانگ سے بھیجا گیا تھا۔ڈبے میں 3چینی کچھوئے بھی پائے گئے۔ ملزم کو 20سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔