ابہا۔۔۔۔قبائلی ذرائع نے انکشاف کیاکہ قطر کے عہدیداروں نے یمن میں تخریب کاری جاری رکھنے کیلئے یمنی قبائل کے مشائخ کو دھن دولت کا لالچ دینا شروع کردیا۔ قطر کا فی عرصے سے یمن میں تخریب کاری کے پروگرام اور سعودی عرب پر حملوں کی سازش میں مصروف ہے۔ قطر نے حال ہی میں الاخوان کو عسکری تربیت دینے کیلئے خفیہ کیمپ قائم کیا ہے۔ حوثیوں کو وسائل اور مادی امداد فراہم کررہا ہے۔ یمن کے مختلف قبیلوں میں تفرقہ پیدا کرنے میں مصروف ہے جبکہ الاخوان کی مدد کیلئے مختلف قبیلوں کو متحد کرنے کا مشن بھی چلا رہا ہے۔