لندن ۔۔۔۔مارکیٹ میں نیا سیلفی موبائل فون آنیوالا ہے۔ جس کی پشت پر ایک اور اسکرین بنی ہوئی ہے تاکہ آپ اپنی سیلفی سہولت سے بنا سکیں ۔اسے میزورو7کہا جاتا ہے۔پشت پر تقریباً5.2انچ کی اسکرین ہے۔ بٹن دبانے پر پچھلی اسکرین خود بخود اسٹارٹ ہوجائیگی۔یہ سیلفی فون سیاہ ، سنہرے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔اس میں 2کیمرے ہیں جبکہ 12میگا پکسل کے سینسرز ہیں۔ اس سے آپ رنگین کے ساتھ ساتھ بلیک این وہائٹ پکچرز بھی کھینچ سکتے ہیں۔ سامنے والا کیمرہ16میگا پکسل کا ہے۔ ان فون میں دیگر تمام خصوصیات موجودہونگی۔