Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارک اجلاس اسلام آباد میں بلانے پر اتفاق

اسلام آباد...مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ نے سارک کا اجلاس اسلام آباد میں بلانے پر اتفاق کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبد القیوم نے سارک کے مستقبل پر بات چیت کی اور اسے موثر تنظیم بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہند نے گزشتہ سال اسلام آباد میں سارک کانفرنس کے انعقاد کو سبوتاژ کر دیا تھا لیکن مالدیپ نے اس کی تائید نہیں کی تھی۔سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان اور مالدیپ نے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ ان میں سفارتکاروں اور ملازمین کی تربیت اور تجارت، تعلیم اور سیاحت کا فروغ اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی۔ پاکستان مالدیپ کو2 تربیتی طیارے فراہم کرے گا۔

 

شیئر: