Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس کا فیصلہ،انتظار کی گھڑیاں ختم

اسلا م آباد...پانامہ کیس کا فیصلہ جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے سنایا جا رہا ہے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں سپریم کورٹ کا5رکنی لارجربنچ فیصلہ سنائے گا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجازافضل، شیخ عظمت سعید اور اعجازالاحسن شامل ہیں۔ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے حضوصی انتظامات ہیں۔ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ پولیس کے علاوہ رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ جانے والے راستوں کو جمعرات کی رات سے ہی غیر متعلقہ افراد کے لئے بند کردیا گیا۔ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ سننے کے لئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق اور پیپلز پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما سپریم کورٹ پہنچ رہے ہیں۔

 

شیئر: