واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔ امریکی سینٹ نے ایران، روس اور شمالی کوریا پر پابندی کا بل منظور کر لیا ۔ بل امریکی سینٹ میں ایران،روس اورشمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی جسے2 کے مقابلے میں 98 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔اب یہ بل وائٹ ہائوس بھیجا جائے گا جو صدر ٹرمپ کے دستخطوں سے قانون بن جائے گا یا اسے ویٹو کر دیا جائے گا۔یہ بل ایسے وقت منظور ہوا ہے جب ٹرمپ انتطامیہ نے روس کے معاملے پر قانون سازوں سے لچک کا مظاہرہ کرنے کا کہا تھا۔وائٹ ہائوس کے ترجمان نے سینٹ میں رائے شماری سے قبل کہا تھا کہ وائٹ ہائوس اس بل کا حتمی مسودہ دیکھنے کے بعد اس پر فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو امریکی ایوان نمائندگان نے 419 ووٹوں سے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے بل کو منظور کیا تھا۔