انقرہ ۔۔۔۔ ترک شہرازمیر کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ازمیر کی تحصیل چشمے کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے مہاجرین کی کشتی کے ڈوب جانے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی کے غرق ہونے کی خبر ملنے کے بعد کوسٹ گارڈ کی3 کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو علاقے میں بھیجا گیا۔ امدادی کوششوں کے نتیجے میں 7 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔دریں اثناء 4 عراقی 3 صومالی اور 2 شامی مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔