نئی دہلی- - - - - -بہار میں ضلع سیوان کے بسنت پور تھانہ علاقہ کے تحت شیخ پورہ گاؤں میں ہفتہ کی صبح راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے نوجوان لیڈر نیازخان کو نامعلوم بندوق برداروں نے چھت کے راستے گھر میں گھس کر اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ موقع پر پہنچی پولیس کو مقتول کے گھر سے ایک کاربائن، کچھ کارتوس برآمدہوئے۔ اس واردات سے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں 5 لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔