کویتی شہریوں کو ماہانہ سو لیٹر پٹرول مفت دیا جائے گا
اتوار 30 جولائی 2017 3:00
کویت: کویتی حکومت شہریوں کو مفت پٹرول دیئے جانے والے مقدار میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کویتی شہریوں کو ماہانہ مفت پٹرول دیئے جانے والا کوٹہ 75لیٹر سے بڑھا کر سو لیٹر کردیا جائے گا۔ معاشی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی مسائل کی وجہ سے شہریوں کا گزربسر مشکل ہوسکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر شہری کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے گا۔ الانباءاخبار کے مطابق پٹرول کے ماہانہ کوٹے میں اضافہ سال رواں کے آخر تک ہوجائے گا۔دوسری طرف معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ شہریوں کو دیئے جانے والے مفت پٹرول کی مقدار میں اضافہ دراصل نئے ٹیکس نافذ کرنے کا پیش خیمہ ہے۔ حکومت نئے سال میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر نئے ٹیکس نافذ کرنا چاہتی ہے۔