Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: اہلکاروں پر حملہ آور سعودی کے خلاف کارروائی

کویت۔۔۔۔کویتی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ النویصیب بری سرحدی چوکی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوج اور مارپیٹ کرنیوالے ایک کویتی اور سعودی شہری کو حراست میں لے لیا ۔ دونوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔عینی شاہدین نے واقعہ کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سعودی اور کویتی شہری النویصیب بری سرحدی چوکی پہنچے تھے دونوں لائن سے آگے بڑھ گئے روکے جانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور مارپیٹ کی۔ وزارت داخلہ نے انتباہ دیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو کسی بھی طرح کی تکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وزرات کے اہلکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

شیئر: