Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منامہ : وزراء خارجہ کا اجلاس آج ہو گا

منامہ - - - -  قطر اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے سعودی عرب سمیت چاروں عرب ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس آج بحرین میں منعقد ہو گا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کے وزراء خارجہ کا اجلاس بحرین کے دار الحکومت منامہ میں منعقد ہو گا جس میں قطر کی جانب سے دہشتگردی کی معاونت کرنے اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بارے میں حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔ مذکورہ اجلاس میں ان نکات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جو مصرکے دارالحکومت قاہر ہ میں سعودی عرب ، بحرین ، امارات اور مصر کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں پیش کئے گئے تھے ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیاجائیگا کہ قطر کو دہشتگردوں سے تعاون کرنے سے کس طرح باز رکھا جاسکے ۔

شیئر: