Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام: پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے رضا کاروں کے اعزاز میں تقریب

رمضان المبارک میں افطار پیکٹ تقسیم کرنے والے رضاکاروں کو خراج تحسین
 
دمام (بشیر احمد بھٹی) دمام اور الخبر میں رمضان المبارک کے دوران شاہراہوں پر افطار پیکٹ تقسیم کرنےوالے پاکستانی رضاکاروں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔شرکاءنے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نہ صرف دمام اور الخبر کے ٹریفک سنگلز پر روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کئے بلکہ مسجد نبوی شریف میں بھی افطاری کے لئے سُفرے کا اہتمام کیا ۔پاکستان اوورسیز کمیونٹی نے مسافروں میں افطار تقسیم کرنے کے علاوہ منطقہ شرقیہ کے مزدوروں کے کیمپ میں افطار کا بندوبست بھی کیا ۔ اس کار خیر میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب کی میزبانی کے فرائض ارسلان شیخ نے ادا کرتے ہوئے پی او سی کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالی۔مختصر عرصے میں پی او سی نے خون کے عطیات جمع کرنے میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دانش قمر نے بتا یاکہ اس ادارے کی بنیاد کچھ ماہ پہلے ہی رکھی گئی ہے اور اب تک کئی مریضوں کی مدد کی جا چکی ہے۔جواد علی نے پی سی ایچ ایف کے بارے میں لوگوں کو آگہی دی۔
تقریب کے آخر میں محمد رضا نے دین اسلام کے حوالے سے نوجوانوں کی رہنمائی کی۔کارکنان میں حسن کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اور سادہ ضیافت سے تقریب کا اختتام ہوا۔
 

شیئر: