Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفاپہاڑ کا راستہ دنیا کا طویل اور خطرناک ترین

ریاض۔۔۔۔ہندوستانی ویب سائٹ مارننگ ایکسپریس نے فیفاء کے پہاڑی راستےکو دنیا بھر میں اسکولوں کے طویل اور خطرناک ترین راستوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ اس راستے سے گزرنے والے طلباء اور ان کے اعزہ کو انتہائی احتیاط سے چلنا پڑتا ہے تاکہ کسی خطرے سے دوچار نہ ہوں۔ مذکورہ ویب سائٹ نے مذکورہ راستے سے گزرنے والے متعدد طلبہ کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں دکھایا گیا کہ طلبہ اپنے اسکول جانے کیلئے انتہائی خطرناک موڑ والے ٹیڑھے میڑھے راستے سے گزررہے ہیں۔ فیفاء پہاڑ سطح سمندر سے 12ہزار فٹ اونچا ہے اور العسبیہ چوٹی اس کی سب سے اونچی چوٹی مانی جاتی ہے یہ 600مربع کلو میٹر کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے اس کا عرض 20کلومیٹر اورلمبائی 30کلومیٹر ہے۔

شیئر: