Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرٹس کونسل خدمت کررہی ہے، ظہورالاسلام جاوید

 
کراچی میں نوجوان شعراءسحر علی اور شبیر نازش کے اعزاز میں تقریب
آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کی لائبریری کمیٹی اور ماہانہ دُنیائے ادب کے زیر اہتمام نوجوان نسل کے نمائندہ شعراءسحر علی اور شبیر نازش کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی صدارت معروف شاعر ظہورالاسلام جاوید نے کی۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، خازن شہناز صدیقی، لائبریری کمیٹی کے چیئرمین سہیل احمد، دُنیائے ادب کے پروفیسر اوج کمال، گورننگ باڈی کے رکن اقبال لطیف، بشیر سدوزئی، اسجد بخاری اورحاضرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ 
شاعرظہورالاسلام جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی تقریبات سے شاعروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ آرٹس کونسل کراچی شاعروں ،ادیبوں کی خدمت کررہی ہے۔ یہ اچھی روایت ہے جسے دوسرے اداروں کو بھی اپنانا چاہئے۔
لائبریری کمیٹی کے چیئرمین سہیل احمد نے کہاکہ آرٹس کونسل دُنیائے ادب کے تعاون سے ہر ماہ یہ پروگرام منعقد کررہی ہے۔ کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے اس پر حوصلہ افزا ردِ عمل مل رہا ہے ۔ بلا شبہ اس سے شاعروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان کو اپنا کلام سنانے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل ،کراچی محمد احمد شاہ کی قیادت میں آرٹس کونسل اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی منعقد کرتی رہے گی۔آرٹس کونسل کراچی کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے مہمانوں کو آرٹس کونسل کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: