Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب الملک کا انسداد بے روزگاری کی اسکیموں پر غور

ریاض ..... نائب خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اقتصادی امور کونسل کااجلاس ہوا۔متعدد اقتصادی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جدہ کے قصر السلام میں نائب الملک نے اجلاس 6گھنٹے تک جاری رکھا۔ اس میں ملکی و قومی امور کے حوالے سے متعدد اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفارشات منظور کی گئیں۔ وزارت محنت و سماجی فروغ کا منصوبہ زیر بحث آیا۔ روزگار پیدا کرنے والے ادارے کے پروگرام اور انسداد بے روزگاری کی اسکیمیں اجلاس میں پیش کی گئیں۔

شیئر: