Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں گھس کر خواتین کے بال کاٹنے والا گروہ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے 3مقدمات درج کئے ہیں جس میں نامعلوم افراد نے خواتین کے سر کے بال کاٹے۔جنوب مغربی دہلی کے علاقے چاولہ میں یہ واقعات پیش آئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہیں جس میں دکھایا گیا کہ 3افراد علاقے میں گھوم پھر رہے ہیں۔ یہ ملزمان گھروں میں داخل ہوتے ،خواتین کے سرکے بال کاٹتے اور چیزیں چرالیتے۔متاثرین نے الزام لگایا کہ ان کے گھر کے دروازے اندر سے بند ہوتے تھے۔ یہ لوگ بال کاٹ لیتے تھے لیکن ہمیں خبر نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ خواتین کو کچھ سونگھا کر انہیں نیم بیہوش کردیا کرتے تھے تاکہ وہ مزاحمت نہ کرسکیں۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں جادوٹونے کا کوئی مسئلہ نہیں۔

شیئر: