اسلام آباد... تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے ٹکٹ نہ ملنے پر غلط حرکت کی۔ وہ یوم تشکر کے جلسے میں تقریر کرنے کی بھی خواہشمند تھیں۔ منگل کو پی ٹی آئی کی خواتین رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے دعوی کیا کہ عائشہ نے آئندہ الیکشن کے لئے پشاور این اے ون سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی پرفارمنس ایسی نہیں کہ ٹکٹ دیا جاتا۔ پارٹی چھوڑنا ان کا حق ہے لیکن انہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہئیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواجہ آصف کو بھول گئیں جو خواتین کو گالیاں نکالتے ہیں۔ اب انہیں ن لیگ میں جا کر خواتین کی عزت کا پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں عمران خان نے خواتین کو جتنی عزت دی کو ئی اور نہیں دیتا۔ عائشہ کو اندازہ نہیں کہ انہیں تحریک انصاف میں کتنی عزت ملی۔