اسلام آباد..مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجنیئر امیر مقام نے منگل کوعائشہ گلالئی سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی۔ ا نجینیئر امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکن کے طور پر عائشہ گلالئی کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ (ن) لیگ میں شامل ہو جائیں ۔ (ن) لیگ میں خواتین کی مکمل عزت کی جاتی ہے۔ عائشہ جسی خواتین کو (ن) لیگ میں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔و اضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں خواتین کی عزت نہیں۔ عمران خان خود کو پٹھان کہتے ہیں، وہ 2نمبر پٹھان ہیں۔ خود بنی گالہ کے گھر میں بیٹھے ہوتے ہیں اور کارکنوں کو چھوٹا سمجھتے ہیں۔ پارٹی چیئر مین کی حرکتیں بھی ٹھیک نہیں۔انگلینڈ میں ان کو عادتیں پڑیں ہیں۔ یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے۔