مکہ مکرمہ ..... مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے لئے 3نئے موذنوں کی تقرری کردی۔ شیخ سہیل حافظ، شیخ سامی ریس اور شیخ محمد باسعد کو باقاعدہ حرم شریف کا موذن متعین کردیا گیا۔ یہ رضاکارانہ طور پر وقتاً فوقتاً اذان دے رہے تھے۔