ریاض .... جنوبی ریاض میں ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ادارے کے ایک عہدیدار نے عاجل کو بتایا کہ کار میں سوار نامعلوم افراد نے ادارے کے کیمپ پر کئی فائر کئے لیکن کوئی اہلکار متاثر نہیں ہوا۔ واردات کرنے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔