لندن .... باخبر ذرائع کا کہناہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب حوثیوں کو میزائل، نقدی اور منشیات فراہم کرنے کیلئے کویت کا علاقائی سمندر استعمال کرنے لگے۔ مغربی ذرائع کا کہناہے کہ ایران نے حوثیوں کو یمن اور صومالیہ کے راستے ہتھیار اورفوجی مشیر فراہم کئے تھے۔حالیہ ایام میں بین الاقوامی جنگی جہازوں سے ٹکراﺅ سے بچنے کی خاطر کویت کا علاقائی سمندر اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ایرانی کویتی سمندر اور اس سے قریب واقع بین الاقوامی آبی گزر گاہوں میں حوثیوں کو اسلحہ حوالے کررہے ہیں۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ میزائلوں کے کچھ حصے اور بیٹریاں نیز نشہ آور اشیاءاور پیسے کویتی سمندر کے ذریعے یمن بھجوائے جارہے ہیں۔