کیلیفورنیا۔۔۔۔فیس بک اب لیپ ٹاپ جتنی بڑی ٹچ اسکرین تیار کررہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو وڈیو چیٹ کرنے میں انتہائی سہولت ہوجائے گی اور وہ خود کو ایک دوسرے سے انتہا ئی قریب تصور کرینگے۔یہ وڈیو چیٹ ڈیوائس گھروں میں کام آئے گی۔ اس کی اسکرین 13سے 15انچ کے درمیان ہوگی۔اس میں وائڈ اینگل کیمرہ لگا ہوگا، مائیکروفون اور اسپیکر ہوگا۔اس نئی ڈیوائس کو تیار کرنیوالوں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگلے موسم بہار تک یہ مارکیٹ میں آجائیگی۔کمپنی اس ڈیوائس کا اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم بھی تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔