Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر کے یہاں کام کی اجازت اور کاروبار کا موقع دینے پر سزا

  ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیاہے کہ جو سعودی شہری اپنے گھریلو عملے کو کسی اور کے یہاں کام کی اجازت دینگے یا انہیں اپنا کاروبار از خود کرنے کا موقع فراہم کرینگے ان پر جرمانہ ہوگا اور قید کی سزا بھی بھگتنا پڑیگی۔ محکمہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ اس کی سزا ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور 6ماہ تک قید ہے۔ایک سے زیادہ کارکن کو کسی اور کے یہاں ملازمت کا موقع فراہم کرنے یا اپنا کاروبار از خود کرنے کی اجازت دینے پر جرمانوں او رسزاﺅں میں اضافہ ہوتاچلاجائیگا۔پہلی بار خلاف ورزی پر جرمانہ 15ہزار ریال، ایک سال تک ملازم لانے کے حق سے محرومی اور غیر ملکی کی بیدخلی ہوگی۔ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ 30ہزار، 3ماہ قید ، 2برس تک ملازم لانے سے محرومی اور غیر ملکی کی بیدخلی ہے۔ تیسری بار خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، 6ماہ قید ،5برس تک افرادی قوت کی درآمد سے محرومی اور غیر ملکی کی بیدخلی ہے۔

شیئر: