Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیڈر کے قتل سے کوکرا جھار میں کشیدگی

آسام-----آسام میں کوکرا جھار میں ایک نوجوان لیڈر کے قتل کے بعد بوڈو لینڈ علاقائی خودمختاری کونسل کے تحت آنے والے اضلاع میں حالات کشیدہ ہیں۔ غور طلب امر یہ ہے کہ کل کوکرا جھار سے3کلومیٹر دور تیتا گڑھ میں ایک دکان کے اندر نامعلوم افراد نے آل بی ٹی سی مائناریٹی یوینن کے صدر رفیق الاسلام احمد کوگولی مار کر قتل کردیا تھا ۔ان کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش لینے سے انکار کردیا ۔ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلی کے آنے کے بعد ہی نعش لے جائیں گے ۔مرحوم احمد کے اہل خانہ اور یونین کے ارکان نے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانےکا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: