سعودی باورچن کے کھانے وزیر کو پسند آگئے
ریاض.... سعودی وزیر محنت علی الغفیص نے سعودی باورچی خاتون ”ضحی “ کی حوصلہ افزائی کیلئے متعلقہ ریستوران کا دورہ کیا۔ انہوں نے پیش کئے جانے والے کھانوں کو معیاری بتایا۔ ڈاکٹر علی الغفیص سعودی نوجوانوں کو باورچی کا کام اختیار کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ضحی نے کہا کہ وہ وزیر محنت کے دورے سے غیر معمولی متاثر ہوئیں۔ انہیں اپنے کام پر فخر ہے۔ سعودی حکومت سعودی خواتین کی ہر شعبے میں سرپرستی کررہی ہے۔