Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ کو میں نے متعارف کرایا، عاطف اسلم

صبا قمر نے ”ہندی میڈیم“ میں غیر معمولی اداکاری کی
موسیقی کی دنیا کے نامور ستارے عاطف اسلم نے کہاہے کہ ماہرہ خان کو میں نے ہی فلموں میں متعارف کرایا۔ میرے کہنے پر نامور ہدایت کار شعیب منصور نے انہیں ”بول“ میں کاسٹ کیاتھا۔انہوں نے ماہرہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا کہ تم کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کرو گے؟ انہوں نے دو، تین اداکاراوں کے نام میرے سامنے رکھے، لیکن میں نے ماہرہ کے لئے ہامی بھری حالانکہ وہ بہت جونیئر تھیں۔اس وجہ سے اس زمانے میں میرا نام ماہرہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا مگر نے اس کی پروا نہیں کی۔عالمی شہرت یافتہ سنگر عاطف اسلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہندوستانی فلموں میں ہماری اداکارائیں عمدہ کام کر رہی ہیں لیکن صبا قمر نے ”ہندی میڈیم“ میں غیر معمولی اداکاری کی۔عاطف نے کہا کہ میں عرفان خان کو بہت پسند کرتا ہوں اور صبا قمر نے ان جیسے سینیئر اداکار کے سامنے جم کر پرفارمنس دکھائی اور سب پاکستانی اداکاراوں کو بتا دیا کہ ہندوستان میں اس ڈھنگ سے کام کیا جاتا ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: