Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نیا ٹریفک قانون، کون سے غیر ملکی ڈرائیونگ کر سکیں گے؟

قانون کے مطابق تین زمروں کو لائسنس سے استثنی دیا گیا ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈریشن کے قانون 2024 کی شق 14 پر 29 مارچ سے عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق قانون کے مطابق تین زمروں کو لائسنس سے استثنی دیتے ہوئے امارات میں ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی ہے۔
قانون کے مطابق ایسے غیرملکی جن کے لائسنس امارات میں رجسٹرڈ ہوں انہیں قانون کی رو سے دوبارہ رجسٹر کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
علاوہ ازیں ایسے افراد جن کے عالمی سطح  پر تسلیم شدہ ہوں اور ان لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کا این او سی ہونا چاہیے۔
ایسے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز امارات میں قیام کے دوران یا ٹرانزٹ کی صورت میں اپنے لائسنس پر ڈرائیونگ کرسکتے ہیں انہیں امارات کا لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اماراتی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر 17 برس ہونا اور میڈیکل فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

 

شیئر: