Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 120میں جعلی ووٹوں کے اندراج کی تردید

اسلام آباد... الیکشن کمیشن کے ترجمان نے حلقہ این اے 120 لاہور کے حوالے سے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انتخابی فہرستوں میں جعلی ووٹروں کا اندراج ہوا اور امیدواروں کو پرانی فہرستیں فراہم کی گئیں ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی ووٹر لسٹ طباعت کے مرحلے میں ہے ۔جیسے ہی نادرا اس کی چھپائی کا کام مکمل کر دے گافوری طور پر مہیا کر دی جائے گی۔ ہفتہ کو بیان میں کہا گیا کہ ووٹر لسٹیں ابھی تو چھپی ہی نہیں ۔اسے کیسے دیا جا سکتا ہے؟چھپائی کے لئے نادرا کو ہدایات جاری کر دی ۔اسکروٹنی سے پہلے یہ چھپ کر آجائے گی۔

 

شیئر: