Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ جانیوالی 16سالہ سعودی لڑکی غائب

 ریاض... امریکہ میں سیاحت کی غرض سے جانے والی ایک 16سالہ سعودی لڑکی پراسرار طریقے پر غائب ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کیلئے امریکہ جانے والے سعودی خاندان نے کہا ہے کہ ایک شاپنگ مال میں انکی 16سالہ بیٹی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ سعودی خاندان نے فلوریڈا ریاست کی پولیس کو اطلاع کردی ہے۔ وہ بدھ سے لاپتہ ہے۔ خاندان کے افراد کا کہناہے کہ لاپتہ ہونے والی لڑکی کو انگریزی واجبی سی آتی ہے۔ وہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مال میں شاپنگ کررہی تھی۔

شیئر: