Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سال میں 805641تارکین نے پیشے تبدیل کرائے

ریاض .... وزارت محنت و سماجی فروغ نے کہا ہے کہ گزشتہ 3سال کے دوران 8لاکھ 5ہزار641تارکین نے اپنے پیشے تبدیل کئے۔سب سے زیادہ ایشیائی تارکین نے پیشوں کی تبدیلی کی۔ اعدادوشمار کے مطابق پیشے تبدیل کرنے والے تارکین کی مجموعی تعداد میں سے 65فیصدبرصغیر پاک وہند کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزارت محنت کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیاہے کہ 2016ءکے دوراان سب سے کم تعداد میں تارکین نے پیشوں کی تبدیلی کی۔ 2016ءکے دوران ایک لاکھ 70 ہزار 452تارکین نے پیشے تبدیل کرائے تھے۔ اسکے بالمقابل 2015ءکے دوران 2لاکھ 31ہزار 332غیر ملکیوں نے پیشے تبدیل کرائے تھے۔ اسی طرح 2014ءکے دوران 4لاکھ3ہزار857تارکین نے پیشوں کی تبدیلی کرائی۔ گزشتہ 3سال کے دوران پیشے تبدیل کرنے والے 71فیصد غیر ملکی ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں مقیم ہیں۔دوسری جانب وزارت محنت و سماجی فروغ نے غیر ملکی انجینیئر کے پیشے کی تبدیلی پر پابندی عائد کی ہے۔ گزشتہ ہفتے کئے جانے والے فیصلے کے مطابق اب کوئی بھی غیر ملکی اپنا پیشہ بدل کر انجینیئر نہیں کرسکتا۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا ہے کہ وزیر محنت نے سعودی عرب میں انجینیئرنگ کے پیشے کو سعودی شہریوں کیلئے مختص کردیا ہے۔ سعودی انجینیئروں سے ملاقات کے بعد انہوں نے لیبر مارکیٹ کوسعودی انجینیئروں کیلئے ہموار کرنے کیلئے غیر ملکیوں پر پابندی عائد کی تھی۔اسی طرح وزارت محنت نے ان پیشو ںکیلئے ویزے جاری کرنے پر پابندی عائد کی ہے جو پیشے سعودیوں کیلئے مختص ہیں۔ ان پیشوں میں ہیومن ریسورسزکے شعبے سے منسلک تمام پیشے شامل ہیں۔ہوٹلوں میں استقبالیہ ڈیسک پر بھی غیر ملکیوں کے کام پر پابندی ہے۔اسی طرح کیشئر ، سیکیورٹی ، چابی بنانے والا اور زنانہ ملبوسات اور اشیاءفروخت کرنے والے پیشے بھی سعودیوں کیلئے مختص ہونگے۔
 

شیئر: