ریاض .... وزارت محنت و سماجی فروغ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین کے ویزوں کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے جو کچھ کہا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین کی فیس پہلے سے ہی مقرر ہے۔ اس میں کسی قسم کی تبدیلی پر وزارت باقاعدہ اعلامیہ جاری کرکے عوام کو آگاہ کریگی۔ وزارت نے گھریلو ملازمین کے ویزے جاری کرنے کے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ مملکت کے مختلف شہروں میں موجود استقدام کے دفتر سے رجوع کرکے ویزے نکلوا سکتے ہیں۔