Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلی کاپٹر کی نچلی پرواز ، جوڑے کے خلاف تحقیقات

سمر قند۔ ۔۔۔۔پولیس نے ایک نئے نویلے جوڑے کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس جوڑے نے اپنی شادی کے دن ہیلی کاپٹر سے شہر پر چکر لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کے ساتھ کچھ باراتی بھی تھے۔ جنوبی قازقستان میں پیش آنے والے واقعہ کے دوران ایک باراتی نے پرواز کی ساری تصویر اتارلی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر انتہائی مصروف سڑک پر گزرنے والی متعدد کاروں پر نچلی پرواز کررہا ہے۔ ان میں بیشتر لگژری کاریں تھیں اور اس کی وجہ سے کاروں کے ڈرائیوروں اورمسافروں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔ لوگوں نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ وہ اس قسم کے امیروں کے چونچلوں سے عاجز آچکے ہیں۔ جوڑے نے یہ ہیلی کاپٹر آدھا گھنٹے کیلئے کرائے پر حاصل کیا تھااور ہیلی کاپٹرنے زمین سے صرف 10میٹر (32فٹ) کی بلندی پر پرواز کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا۔

شیئر: