Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

حیدرآباد------ تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے واضح کیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو ہراسانی کی شکایت پر توجہ دہانی پرپولیس ایسے معاملات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کل فلم اداکارہ سیرت کپور کے ساتھ حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں ٹووہیلرس ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اس ریلی کا اہتمام انڈین گائنک ڈاکٹرس ایسوسی ایشن اور فیگو نامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریلی کاسو برہمانند ریڈی پارک تک نکالی گئی ۔اس ریلی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گائنک ڈاکٹرس نے بھی شرکت کی۔

شیئر: