ریاض .... سعودی وزارت صحت نے نجی اسپتالوں اور پولی کلینکس میں جعلی ڈگریوں پر کام کرنے والے طبی عملے کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت صحت کے ترجمان مشعل الربیعان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان سب کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائیگا اور ہر ایک کو مناسب سزا دی جائیگی۔ وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ نجی طبی اداروں میں جعلی ڈگریوں پر کام کرنیوالے 57ڈاکٹروں اور طبی عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔