Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دی ڈارک ٹاور کاپہلا نمبر

 
 
ہالی وڈ کی مشہور سیریز پر بننے والی فلم ”دی ڈارک ٹاور“ امریکی باکس آفس پر چھا گئی۔ ”ڈنکرک“کا بزنس دوسرے نمبر پر جاپہنچا۔ امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ کی مشہور فلم”دی ڈارک ٹاور“ کا جادو سر چڑھ کر بولا اور یہ ا یک کروڑ95 لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ کمائی میں پہلے نمبر پر رہی۔ پچھلے ہفتے ٹاپ پر رہنے والی فلم ”ڈنکرک“ ایک کروڑ76 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر جا پہنچی۔”دی ایموجی مووی“ ایک کروڑ23 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔ 
 
 
 
 
 
 

شیئر: