Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد : گولکنڈہ قلعہ علاقہ میں گھرگھرتلاشی مہم، 30 مشتبہ افراد گرفتار

حیدرآباد-----گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ویسٹ زون پولیس کی 12ٹیموں نے کل رات گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔یہ مہم ڈی سی پی وینکٹیشور راو کی نگرا نی میں چلائی گئی جس میں 500ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔گولکنڈہ قلعہ کی حدود والی مختلف کالونیوں اور بستیوں میں یہ مہم چلائی گئی ۔پولیس نے 30مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں 6ہسٹری شیٹرس بھی شامل ہیں۔پولیس نے نامناسب دستاویزات پر52گاڑیوںکو بھی ضبط کرلیا ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی پی وینکٹیشور راو نے کہا کہ یوم آزادی کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے تاکہ شہر میں کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کے فنگر پرنٹس اور آئرس بھی حاصل کئے گئے ۔اس سہولت کے ذریعہ فنگر پرنٹس اور آئرس حاصل کرنے پر یہ پتہ چل جائے گا کہ یہ افراد ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں تو ملوث نہیں ہیں۔

شیئر: