سونے کی پتیاں سرطان کا علاج کرسکیں گی
ایڈنبرا .... مقامی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد ایک ایسی رپورٹ تیار کی ہے جس میں یہ امکانات ظاہر کئے گئے ہیں کہ سرطان کے علاج میں سونا مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ تحقیق و تجربے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سونے میں ایسا عنصر موجود ہوتا ہے جو سرطان کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دواﺅں کو زیادہ موثر اور کارگر بنادیتا ہے۔ ان کے بیان کے مطابق سونے کے ننھے ننھے ذرے جنہیں طلائی نینو پارٹیکلز کا نام دیا گیا ہے تجربے میں کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ ایڈنبرا کے سائنسدانو ںنے حال ہی میں جاری کی ہے اور اعدادوشمار کے ساتھ تفصیلات بھی میڈیا میں آچکی ہیں۔ تجربے کے دوران ننھے طلائی نینو پارٹیکلز کو ایک کیمیائی گولی کے اندر بھر کر استعمال کیا گیا او راسکے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔