Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ گلالئی کے خلاف نیب میں درخواست دائر

پشاور... رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے سابق سیکریٹری نور زمان نے نیب خیبر پختونخوا میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی اور ان کے والد شمس القیوم متعدد ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن اور غبن میں ملوث ہیں۔ ایم این اے نے ترقیاتی منصوبوں میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کمیشن لیا۔ درخواست کے ہمراہ مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت بھی لگائے گئے ہیں۔درخواست گزاروں میںنور زمان کے علاوہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلیم نواز خان اور انجینیئر عارف مروت شامل ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور زمان نے دعوی کیا کہ عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان سے قبل امیر مقام کے بیٹے نے پارٹی چھوڑنے کا ذکر کیا تھا۔ اسے کیسے معلوم ہوا کہ گلالئی پارٹی چھوڑ رہی ہے۔

 

شیئر: