لکھنؤ-----بھدوہی ضلع میں تعینات کانسٹیبل کو اس کے بیٹے نے گولی مارکر قتل کردیا۔ روح لرزانے والی یہ واردات دھومن گنج تھانہ حلقہ کے منڈیرہ علاقے کی ہے۔ کانسٹیبل موتی لال نے اپنے بیٹے کو پڑھنے سے انکار پر ڈانٹا تھا، اس بات پر ناراض بیٹے نے باپ کو گولی ماردی۔ باپ کی ڈانٹ سے ناراض انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے گھر کے اندر گولی مارکر ہلاک کردیا جس کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ گھر والوں نے پولیس کو اس واردات کی اطلاع نہیں دی لیکن مقتول کانسٹیبل کے رشتے دار نے شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس کو گھر کے اندر لاش نظر آئی، گھر والوں نے پولیس سے قتل کا دن اور وجہ چھپائے رکھا۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے کانسٹیبل کی بیوی اور بچوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اسکے بعد پولیس کو معلومات ہوئی۔ پولیس نے کانسٹیبل کے قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔