حیدرآباد-----آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں گزشتہ شب چاند گرہن جزوی طورپر دیکھا گیا ۔وشاکھاپٹنم کے ساحل کے قریب اس کو دیکھنے کیلئے عوام کا بڑا ہجوم نظر آیا۔اس کو دیکھنے میں عوام کافی پُرجوش نظر آئے ۔ان کا کہنا تھا کہ 101سال میں ایک مرتبہ اس طرح کا نادر منظر دیکھنے میں آتا ہے ۔