ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحییٰ کا کہنا ہے ’ دنیا کی ایک تہائی سے زائد آبادی اب بھی انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق دیمہ الیحییٰ نے بدھ کے روز عمان میں کثیرالجہتی تنظیم ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے چوتھے جنرل اسمبلی اجلاس میں ڈیجیٹل تبدیلی کی موجودہ صورتحال پر آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
-
مصنوعی ذہانت، ’اتنی بڑی تبدیلی جو دنیا نے پہلے نہیں دیکھی‘
Node ID: 751461
-
-
سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ میں شرکت
Node ID: 885755
اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ پسماندہ کمیونٹیز کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل کئے جانا کا اہتمام ہونا چاہیے۔
ڈیجیٹل معیشت کا حجم 2028 تک 16.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو عالمی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 17 فیصد ہوگا لیکن اس تیز رفتار ترقی کے باوجود ڈیجیٹل شمولیت میں تفریق بدستور موجود ہے۔
الیحییٰ نے کہا یہ اجلاس عالمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے آج کی دنیا میں ڈیجیٹل تبدیلی کوئی انتخاب نہیں بلکہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔
مصنوعی ذہانت پر بات کرتے ہوئے دیمہ نے کہا کہ 2030 تک AI کی عالمی مارکیٹ کا تخمینہ 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا تاہم اس ٹیکنالوجی کی سہولت صرف چند ممالک تک محدود ہے۔
ٹیکنالوجی کے شعبے میں رہنماؤں کو یہ بات یقینی بنانا ہوگی کہ مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ذمہ داری، شفافیت کے ساتھ سب کے یکساں فائدے کے لیے بنائی جائیں۔
اس شعبے میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور پسماندہ کمیونٹیز کو شامل کر کے انہیں پالیسی سازی، قیادت اور مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت میں فعال کرنا چاہیے۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں’ڈیجیٹل خوشحالی ایوارڈز‘ کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں بین الاقوامی اور علاقائی کمپنیوں کی کامیابیوں پر مبارکباد دی گئی۔
سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کو ’ڈیجیٹل تبدیلی: فیصلہ سازی‘ کے لیے اور طویق اکیڈمی کو ’ڈیجیٹل تبدیلی: تعاون‘ کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اردن کے وزیر برائے ڈیجیٹل معیشت و کاروبار سامی سمیریت نے اجلاس کی اہمیت پر کہا، ’ہم سب مل کر ایسا مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ڈیجیٹل تعاون نئے مواقع تشکیل دے کر دیرپا خوشحالی کا باعث بنے۔‘
