Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہریلا کھانا کھانے سے 3افراد ہلاک

جے پور۔۔۔راجستھان میں بانسواڑہ ضلع کے صدر تھانہ علاقے کے شنکر پور گاؤں میں گزشتہ رات زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک اور 4کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ کنبے نے تہوار کے موقع پر گھر میں بنی پکوڑیاں کھائی تھیں۔بدھ کی صبح 7افرادکی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے 3کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنیوالوں میں بہو،بیوی ، بیٹا شامل ہیں جبکہ دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شیئر: