Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین وبائی اور متعدی امراض سے پاک

ریاض ....سعودی وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ اب تک کوئی بھی حاجی کسی وبائی یا متعدی مرض میں مبتلا نہیں پایا گیا۔ عازمین حج کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ حفاظتی تدابیر موثر ثابت ہورہی ہیں۔ وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ تمام ممالک کو حج موسم شروع ہونے سے کافی پہلے صحت تدابیر سے مطلع کردیا گیا تھا۔ انہیں گردن توڑ بخار ،یلو فیور اور پولیو کے ٹیکے لینے کی ہدایت کردی گئی تھی۔ علاوہ ازیں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر پہنچنے والے عازمین کو مزید احتیاطی تدبیر کے طور پر گردن توڑ بخار کا ٹیکہ دیا جارہا ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: