Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام، اکھلیش یادو

فیض آباد۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔ یادوجمعرات کو اجودھیا اسمبلی حلقہ کے گرام مڈنا میں مجاہدین آزادی اور سابق ممبر اسمبلی آنجہانی راجبلی یادو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ ریاست کے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی نظام تباہ اور روزافزوں لوٹ مار، قتل و غارتگری اورخواتین سے زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں۔حکومت اب تک عوام کی فلاح کیلئے کوئی منصوبہ نہیں بناسکی۔ بجلی کے بحران پر شہری اور دیہی علاقوں میں ہنگامہ برپا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنے دور کے منصوبے اور فلاحی کام عوام کے سامنے گنوائے ۔

شیئر: