لکھنو۔۔۔۔ایودھیا کے رام جنم بھومی متنازعہ احاطے کی سیکیورٹی میں نقب لگ گئی۔ ایک نامعلوم ہیلی کاپٹر نوفلائی زون ایریا میں احاطے کے انتہائی قریب سے گزرا۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر کے اڑنے کی آواز احاطے میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں تک پہنچی فوری طور پر ضلع کے اعلیٰ حکام کو خبر دی گئی تاہم گھنٹوں بعدبھی اسکا علم نہ ہوسکا کہ یہ کہاں سے آیاتھا۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کسی پرائیویٹ کمپنی کا ہیلی کاپٹر ہوسکتا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی اس ہیلی کاپٹر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔